ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے پولیس وین اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، حملہ اتنا اچانک تھا کہ پولیس کو جوابی کارروائی کا موقع ہی نہیں مل سکا۔

ملزمان کی فائرنگ کےنتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی شہید ہوگیا جب کہ ایس ایچ او طاہر نواز سمیت دیگر اہلکار شدید زخمی اہلکاروں کواسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  ایس ایچ او سمیت مزید 4 اہلکار شہید ہو گئے ۔

شہید ہونے والوں میں اہلکاروں میں ایس ایچ او طاہر نواز ،سپاہی میرباز، سپاہی آصف، سپاہی سرفراز اور سپاہی جاوید شامل ہیں۔

واقعہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران کچھ مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.