پاکستانی قوم جرمن سفیر مارٹن کوبلر کے جانے پر اداس کیوں

پاکستانیوں کی ہردل عزیزشخصیت اور پاکستان سے والہانہ محبت کرنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر ریٹائر ہونے والے ہیں جس کے باعث وہ واپس اپنے ملک جانے کی تیاری کررہے ہیں، ان سے محبت کرنے والی پوری پاکستانی قوم افسردہ اور اداس ہے ۔

ٹوئیٹر پر اپنی ریٹائرمنٹ کی خبر دیتے ہوئے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پنجاب کے ںواحی علاقے میں سوہن حلوے کی کڑاہی میں کفگیر گھمانے کی تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی اپنے پاکستانیوں سے پوچھا ہے کہ کیا مجھے ریٹائرمنٹ کے بعد یہ کام شروع نہیں کردینا چاہیے کیا؟ آپ لوگ حلوہ بنانے میں میری مدد کریں۔

’’پہلے ہی افسردہ محسوس کر رہا ہوں کیونکہ جلد ہی ریٹائرمنٹ پر جا رہا۔ آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟ کیوں نہ میں ریٹائرمنٹ کے بعد کسی متبادل پلان کی منصوبہ بندی کروں اور حلوے بنانے میں مدد کروں؟ لودھراں کے قریب ‘منور سوہن حلوہ کی دکان’ سے حال ہی میں تصویر۔‘‘

مارٹن کوبلر سے محبت کرنےوالوں نے اس اطلاع کو انتہائی مایوس کن اور برا قرار دیتے ہوئے انہیں پاکستانی شہریت حاصل کرکے یہیں رہنے اور پڑھانے سمیت مختلف کاموں کی پیشکش کی ہے جبکہ ایک نوجوان نے تو ان کے ساتھ مل کر حلوہ کی دکان کھولنے کی پیشکش بھی کردی ہے، ایک نوجوان نے پاکستانی جگاڑ کے زریعے ملازمت میں توسیع لینے کا آئیڈیا بھی دے دیا ہے۔

عثمان نامی شہری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے بہت اچھا مطالبہ کیا ہے

میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ محترم @KoblerinPAK مارٹن کوبلر صاحب کو بعد از ریٹائرمنٹ پاکستان کا اعزازی برینڈ ایمبیسڈر مقرر کیا جائے حقیقت میں پاکستان کے جتنے مثبت پہلو انہوں نے اجاگر کئیے اتنے تو خود پاکستانیوں کو پتا نہ تھے

نوید چٹھہ نامی شہری نے بہت زبردست ٹوئٹ کیا کہ

سر ہم آپ کو بہت مس کریں گے کیا ایسا نہیں ہو سکتا آپ ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان میں ہی کوئی بزنس شروع کریں اور یہاں ہی رہیں؟

آپ نے جس مشکل وقت میں ہمارے ملک کا پرامن چہرہ دنیا کو دکھایا ہم کبھی نہیں بھول سکتے

ہم آپ کو کھونا نہیں چاہتے

We love you Sir 🌹

اقبال جدون نے کا شاندار ٹوئٹ دیکھئے کہ زبردست فرمائش کی ہے جرمن حکومت سے

ہماری جرمن حکومت سے گزارش ہو گی آپ تاحیات یہاں سفیر رہیں😘

Love u sir

ایک ٹوئٹر صارف صبابلوچ کا کہنا تھا کہ

کوئی بات نہیں سر

ریٹائرمنٹ آپکو ہم سے الگ نہیں کر سکتی آپ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پاکستان رہیے گا یہاں اسلام آباد کی کسی بھی یونیورسٹی میں پروفیسر لگ کر اپنے ٹویٹس سے ہمیں ایسے ہی محفوظ کرتے رہنا۔

ایک بزرگ صارف نے مارٹن کوبلر کو کہا کہ

ادھر ہی سیٹل ہو جاو دوست،  یہاں زندگی مزے سے گزرے گی۔ اور کبھی کبھی دل کرے تو جرمنی کا چکر لگا لینا ۔ جتنا پیار اور عزت یہاں ملی ہے، وہاں نہیں ملے گی۔

دوسرے یہ کہ یہاں سے بہت سی زبردست اشیاء یعنی ہاتھ سے بنا گڑ، اور حلوہ، جرمنی برآمد کرنے کا منصوبہ بنا کے تجارت شروع کردو بھائی۔

احمد وفاص گورایا نے فرمائش کی کہ

بھائی ہمارے پاس آؤ ۔ بیلجئیم برسلز میں ہمارے ساتھ مل کر دیسی ریسٹورنٹ چلاتے۔ بس سوہن حلوہ بنانا سیکھ آؤ ۔

یاسر نے ٹوئٹ کیا ہے کہ

اللہ آپ کو خوش رکھے. آپ کے جانے کی خبر سے دل افسردہ ہو رہا ہے. آپ کی پاکستان اور پاکستانیوں سے جو محبت رہی، اس کے لئے ہم تہہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اگر میری یہ بات حکومت تک پہنچے تو درخواست ہے کہ آپ کو پاکستانی کی اعزازی شہریت دینی چاھئے. آپ جاہے بھی رہے، خوش رہے.

شہباز نامی نوجوان کی محبت قابل دید ہے جو ٹوئٹ انہوں نے کیا ہے

ھم آئیر پورٹ پر دھرنا دیں گے آگر آپ ھمیں چھوڑ کر گئے تو آپ تو پاکستان کے چلتے پھرتے برینڈ ھیں سر

مدثر اعوان نے مشورہ دیا کہ

بلکل سر جی یہ خیال بہت زبردست ہے کیونکہ اگر آپ کے نام سے حلوہ مارکیٹ میں آ گیا تو یقیناا مارکیٹ پہ چھا جائیگا اور برانڈ بننے کے زیادہ امکانات ہیں

مارٹن سوہن حلوہ

محمد عمیر کا کہنا تھا کہ

بہت دکھ ہوا یہ سن کر ۔اچھے لوگ کتنا جلدی ساتھ چھوڑ جاتے ہے

حفیظ کاشف نے کہا کہ

جرمن سفیر کا اس طرح اکیلے

اور بغیر خوف و خطرے پورے

پاکستان کا سفر کرنا ثابت کرتا ہے

کہ پاکستان اور پاکستانی عوام

 امن پسندی کو اہمیت دیتے ہیں

مظہر دھریوال نے ٹوئٹ کیا کہ

مارٹن کوبلر کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ پاکستان میں ہی رہیں ورنہ ان کے فالورز ان کے پیچھے جرمنی پہنچ جائیں گے جو صرف انکے لئے ہی نہیں بلکہ @Silly_Chico کے لیے بھی مسائل کا باعث بنں گے 😂

نائجیا احتشام نامی خاتون کا کہنا تھا کہ

کیا آپ کے ملک میں مدت ملازمت میں توسیع کا رواج نہیں؟؟ پلیز کوئ جگاڑ لگائیں، ہم آپکو کھونا نہیں چاہتے 😢

سید زیشان حیدر نے کہا کہ

اپ  نے تو منہ میٹھا کروانے کے بعد دل توڑنے والی بات کردی۔ پاکستان میں آپ کی کمی بہت محسوس ہوگی۔

فیصل نامی شہری نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

اوہ آپ ریٹائر ہو رہے آپ جیسے سفیروں کی کمی ہے بلکہ شاید آپ ایک ہی ہیں😢

عمران شیخ نے خوش دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ

آپ جیسا سفیر ہمیں نہیں ملے گا ۔

آپ بہت خوش مزاج شخصیت کے  مالک ہیں 😘

سلمیٰ جعفر اور بہت سے شہریوں نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی  مسلسل یاد آنے کے ٹوئٹ کئے ہیں اور کہا ہے کہ

ابھی نہ جاو چھوڑ کر

کہ دل ابھی بھرا نہی

محمد ولید نے جرمن سفیر سے پوچھا  ہے کہ

ابھی تو آپ اچھے خاصے صحت مند اتنی جلدی ریٹائرمنٹ؟؟

ایک ٹوئٹر صارف کی ضد تو دیکھیں کہتا ہے کہ

ہمیں آپ جیسے جرمن سفیر کی ضرورت ہے

ریٹائیرمنٹ ٹال دیں کسی طرح

اقبال احمد نے دعا دی کہ

ہاہاہاہا زبردست ، اللہ آپ کو صحت اور ایمان والی زندگی دے آمین

ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ مارٹن سوہن حلوے کا کاروبار بہت اچھا رہے گا

انجیئر انور اقبال کا کہنا تھا کہ

آپ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سفیر ہمارے دلوں میں سفیر رہ سکتے ہیں

اکرام اللہ عارف نے انہیں پاکستان میں رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ

یقینا پاکستان میں آپ کا ہر کاروبار ترقی کا مظہر ہوگا بہتر ہوگا اپ ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان میں کوئ بھی کاروبار شروع کرلے۔اپکو پاکستان سے اور پاکستانیوں کو اپ سے پیار ہے۔