جمشید دستی ایل ایل بی کے تمام پرچوں میں فیل

سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی ایل ایل بی کے تمام پرچوں میں فیل ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی انتخابات کے بعد ایل ایل بی کے امتحان میں بھی ناکام ہوگئے ہیں، اور انہوں نے ایل ایل بی کے کسی بھی پرچے میں کامیابی حاصل نہیں کی۔

جمشید دستی نے گزشتہ برس رول نمبر 1744 کے ساتھ گورنمنٹ سائنس کالج میں ایل ایل بی کے امتحانات دیے تھے، تاہم بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والے ایل ایل بی سال اول کے نتائج کے مطابق جمشید دستی تمام مضامین میں فیل ہوچکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.