بھارت میں پاکستانی ڈرامہ دیکھنے پر شوہر کا بیوی پر قاتلانہ حملہ

بھارت میں پاکستانی ڈرامہ دیکھنے اوراسے مسلسل نظر انداز کرنے پر شوہر نے اپنی بیوی پر چاقو سے قاتلانہ حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پونے شہر کے رہائشی 40 سالہ آصف ستار نایاب نے اپنی بیوی کو پاکستانی ڈرامہ دیکھنے اور اسے مسلسل نظر انداز کرنے پر چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

نایاب کی بیوی نے اپنے شوہر کے خلاف ساورگیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف نے اسے قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

اس  قاتلانہ حملے میں بیوی بچ گئی مگر اس کا دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹ گیا،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آصف کو گرفتار کرلیا ہے۔

ولیس کے مطابق پیر کی صبح بیوی نے اپنے بیٹے کو دودھ لینے بھیجا لیکن بچے سے دودھ گرگیا جس پر اس نے بچے کو ڈانٹا بیوی کے چلانے پر شوہر نے بھی بیوی پر چلانا شروع کردیا۔

یہ جھگڑا شام کو اس وقت مزید بڑھ گیا  جب آصف کام سے گھر واپس آیا اور اس کی بیوی نے اس سے بات کرنا بند کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.