نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کرنے والا ہمارا شہری انتہا پسند، دہشت گرد تھا۔ آسٹریلوی وزیراعظم

آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسون نے نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشت گردی کی مذمت اور ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملہ کرنے والا برینٹن ٹیرنٹ آسٹریلوی شہری ہے جو انتہاپسند اور دہشت گرد سوچ کا حامل تھا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ان کی دعائیں متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہیں۔

آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسون نے تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملہ کرنے والا برینٹن ٹیرنٹ آسٹریلوی شہری ہے، وہ انتہاپسند اور دہشت گرد ہے

انہوں نے کہا کہ متاثرین کے احترام میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ آسٹریلیا تمام مذاہب اور ثقافتوں کا گھر ہے۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نفرت اور عدم برداشت کی کوئی جگہ نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.