فائرنگ کا واقعہ جیکب آباد کے علاقے دودا پور میں پیش آیا۔فائل فوٹو
فائرنگ کا واقعہ جیکب آباد کے علاقے دودا پور میں پیش آیا۔فائل فوٹو

افغانستان کے معروف تائیکوانڈو کھلاڑی کامل كريمي قتل

افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں نامعلوم حملہ آور نے مشہور تائیکوانڈو کھلاڑی کامل كريمي کا گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے ترجمان انعام الدين رحمانی نے اس کی تصدیق کی ہے۔ کامل ملک کے نامی تائیکوانڈو کھلاڑی اور مارشل آرٹس ٹرینر بھی تھے ، جنہوں نے ملک کے لیے گزشتہ چند برسوں میں علاقائی مقابلوں میں متعدد تمغے جیتے۔

قندوز صوبے کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ صبح صبح ایک نامعلوم شخص نے کامل پر گولی چلا دی۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دہشت گردوں اور غیر سرکاری عسکریت پسندوں نے افغانستان میں گزشتہ کئی برسوں میں کھلاڑیوں کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی حصوں میں فٹ بال اور والی بال گراؤنڈز پر خود کش حملے بھی کیے گئے ہیں۔