گوادرکےفائیو اسٹارہوٹل پردہشت گردوں کاحملہ،سیکیورٹی گارڈ شہید

گوادر کے فائیو اسٹار پی سی ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردو ں نے ہوٹل پی سی کے سیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کردی جس سے وہ شہید ہوگیا، تاہم مہمانوں کو بحاظت نکال لیا گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کرلیا ہے، اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں مبینہ طور پر 5 حملہ آوروں کے داخل ہونے کی اطلاعات کے بعد فورسز نے ہوٹل اور ملحقہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہوٹل میں کوئی گیسٹ موجود نہیں تھا صرف لوکل اسٹاف ہی موجود تھا،

مقامی ایس ایچ اور کمشنر مکران کے مطابق ہوٹل میں اس وقت سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور بہت جلد ہوٹل کو دہشت گردوں سے کلیئر کرا لیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات بلوچستان کا کہنا ہے کہ گوادر کے ہوٹل میں صرف اسٹاف موجود تھا جنہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تین دہشت گردوں نے ہوٹل پر حملہ کیا جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی۔

تبصرے بند ہیں.