اگر پیشہ ور بھکاریوں کو پکڑنا ہے تو آغاز وزیر اعظم سے کیا جائے۔بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں گداگروں کے خلاف مہم پر کہا ہے کہ اگر واقعی مہم چلانی ہے کہ اس کا آغاز سلیکٹڈ وزیراعظم سے کیا جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملک کے مختلف شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف پکڑ دھکڑ مہم جاری ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم پر گداگروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا جارہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا ہے کہ یہ غربت نہیں بلکہ غریب مٹاؤ حکومت ہے ، اگر واقعی پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرنا مقصد ہے تو اس مہم کا آغاز سلیکٹڈ وزیراعظم سے کیا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس ضمن میں ٹوئٹر پر اسلام آباد میں بھکاریوں کی گرفتاریوں کی دو تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.