سعودی عرب کی جانب سےکوئی وضاحت یا بیان سامنے نہیں آیا۔فائل فوٹو
سعودی عرب کی جانب سےکوئی وضاحت یا بیان سامنے نہیں آیا۔فائل فوٹو

او آئی سی کا فلسطین سے اسرائیلی قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطین سے اسرائیلی قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ کردیا۔

سعودی عرب میں ہونے والے او آئی سی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہےکہ فلسطین مسلم امہ کا بنیادی مسئلہ ہے،عالمی قراردادوں کے مطابق فلسطین سے اسرائیلی قبضہ ختم کرایا جائے، مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے،آزاد اورخودمختار ریاست میں زندگی بسر کرنا فلسطینیوں کا حق ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہرقسم کی دہشت گردی،انتہاپسندی اور تعصب پسندی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی گئی۔

او آئی سی نے عالمی برادری سے خطے میں امن وسلامتی برقرار رکھنے کے لیے کردارادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ دہشت گردی کوشہریت، مذہب یا کسی علاقے سےنہیں جوڑا جاسکتا۔

او آئی سی نے مذہب اوررنگ نسل کی بنیاد پرامتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہوئے نفرت،امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے برداشت، احترام، بات چیت اور تعاون پر زور دیا۔