بلاول اور مریم کا ٹیلی فونک رابطہ۔نئے چیئرمین سینیٹ کے نام پر مشاورت

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازاورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواجس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مریم نوازاوربلاول بھٹو زرداری نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے نئے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کیلیے نام پر مشاورت کی ۔

ذرائع کے مطابق بلاول اور مریم نوازکے مابین مشاورت کے دوران دونوں بڑی جماعتوں نے نئے چیئر مین سینیٹ کے امیدوار کے نام پرمشاورت مکمل کرلی ہے اور اس کا اعلان جمعرات کو گیارہ بجے رہبر کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.