جعلی وزیراعظم کے خلاف کیسز پر ہر طرف خاموشی ہے۔فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کوئی نئی بات نہیں ، برائے نام اور جعلی وزیراعظم کے خلاف کیسز پرہرطرف خاموشی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ اقتدار کو طول دینے کےلیے امریکا سے بھیک مانگی جارہی ہے، وزیراعظم امریکا کس ایجنڈے پرجارہے ہیں؟۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حزب اختلاف کےخلاف نیب مسلسل استعمال ہو رہاہے، نیب کی یک طرفہ کارروائیاں جاری ہیں، ہم ایسی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کی کامیاب ہڑتال نے حکومت کی پالیسی کو مسترد کردیاہے، ہرشخص نااہل حکومت کافوری استعفیٰ چاہتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.