پی ٹی آئی نے اکبر ایس بابرکے خلاف5ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا

تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین اورپارٹی پر الزامات لگانے پربانی رکن اکبر ایس بابرکے خلاف5ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔

عمران خان اور ڈاکٹرعارف علوی کی طرف سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں دائر دعوی میں کہا گیا ہے کہ پہلے 2017میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی کی عدالت میں دعویٰ دائر کیا گیا تھا لیکن ناکافی ثبوتوں کی بناپر واپس لے لیاگیا جس کے بعد اکبرایس بابرکی پارٹی پالیسیوں پر بے جاتنقید کے باعث اب ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آبادمیں ہتک عزت اور 5ارب روپے ہرجانہ کا دوبارہ دعویٰ دائر کیاگیا ہے.

بانی رکن کی فیس بک اورسوشل میڈیا پر جاری مہم سے عمران خان اورڈاکٹرعارف علوی کی ساکھ کو نقصان پہنچاہے ۔یادرہے کہ اکبرایس بابرنے نومبر2014میں پارٹی چیئرمین عمران خان اوراس وقت کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹرعارف علوی سمیت دیگر رہنمائوں پر پارٹی فنڈزمیں مبینہ خوردبرد، فارن فنڈنگ سمیت دیگر الزامات لگاتے ہوئے کیس کیاتھا۔

تبصرے بند ہیں.