نوٹیفکیشن پر سخت اعتراض ہے صدر مملکت نوٹیفکیشن کو معطل کریں۔ فائل فوٹو
نوٹیفکیشن پر سخت اعتراض ہے صدر مملکت نوٹیفکیشن کو معطل کریں۔ فائل فوٹو

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا قائم مقام گورنر کےعہدے کاحلف اٹھانے سے انکار

گورنر سندھ عمران اسماعیل حج کیلیے روانہ، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نے قائم مقام گورنر کےعہدے کاحلف اٹھانے سے انکار کر دیا۔

ترجمان سندھ حکومت کہتے ہیں کہ صدرمملکت کے نوٹیفکیشن پر تحفظات ہیں،اسپیکر کے ہوتے ہوئے ڈپٹی اسپیکرکو قائم مقام گورنر مقرر کرنے کا اختیار نہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی موجود ہیں، صدر مملکت کو اختیار نہیں کہ وہ کسی اور کو قائم مقام گورنر مقرر کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر بھی آئین کی طابع ہیں اور قانون سے انحرافی نہیں کریں گی۔ ڈپٹی اسپیکربھی حلف وفاداری میں شرکت نہیں کریں گی۔

انہوں نے کہا اس نوٹیفکیشن پر سخت اعتراض ہے صدر مملکت نوٹیفکیشن کو معطل کریں۔ عمران اسماعیل کی حج کیلیے روانگی کے باعث قائم مقام گورنر لگانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب کورم پورا نہ ہونے پر سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی جمعہ تک ملتوی کر دیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری ایوان میں اسمبلی اجلاس کی صدارت کیلیے پہنچیں تو صرف دو اراکین موجود تھے جس کے بعد اجلاس 2 بج کر پانچ منٹ پر شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا۔