پاکستانی امپائرعلیم ڈار نےعالمی ریکارڈ برابر کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل میں شامل پاکستان امپائرعلیم ڈار نے سب سے زیادہ 128 ٹیسٹ میچز میں ایمپائرنگ کرنے کا اسٹیو بکنر کا ریکارڈ برابر کر دیا۔انہوں نے یہ اعزاز لندن میں کھیلے جانے والے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ حاصل کیا۔

اس موقع پر51 سالہ پاکستانی امپائرنے کہا کہ یہ ریکارڈ حاصل کرنا میرے لیے اور میرے ملک کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیو بکنر میرے لیے رول ماڈل رہے ہیں ان کا یہ ریکارڈ برابر کرنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

علیم ڈار نے موقع  فراہم کرنے کے لیے  پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور مقامی کلبز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بورڈ کی مدد کے بغیر یہ مقام حاصل کرنا مشکل تھا۔

وہ اب تک 206 ایک روزہ میچز اور 46 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں جبکہ تین مرتبہ آئی سی سی کے بہترین ایمپائر ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

ایشیز سیریز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں وہ خراب امپائرنگ کی وجہ سے خبروں میں رہے جبکہ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے نیوٹرل ایمپائر رکھنے کا قانون ختم کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا۔

علیم ڈار پاکستان میں کرکٹ کی فروغ کے لیے بھی کام کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے ایک کرکٹ کلب بھی بنا رکھا ہے۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ علیم ڈارایشیزسیریز میں سب سے زیادہ ٹیسیٹ میچز میں ایمپائرنگ کرنے کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

تبصرے بند ہیں.