بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم  کے ساتھ سیریز 26 اکتوبرسے 4 نومبرتک لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائے گی۔

بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم 23 اکتوبر کو لاہور پہنچے گی جبکہ سیریزکا پہلا ٹی 20 میچ 26 اکتوبرکوکھیلا جائے گا، دوسرا میچ 28 اکتوبراورتیسرا میچ 30 اکتوبرکو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 2 نومبراوردوسرا ون ڈے انٹرنیشنل 4 نومبرکوہوگا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ 2015ءمیں پاکستان کا دورہ کیا جس دوران دو ٹی 20 اوردو ون ڈے میچ کھیلے۔ اکتوبر2018ءمیں پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا اور اس دوران 4 ٹی 20 میچ اور ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.