دھماکے کی اطلاع ملنے پرامدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسزکے اہلکارجائے وقوع پر پہنچ گئے۔فائل فوٹو
دھماکے کی اطلاع ملنے پرامدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسزکے اہلکارجائے وقوع پر پہنچ گئے۔فائل فوٹو

کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے۔ایک شخص جاں بحق،10زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور10افراد زخمی ہوگئے۔

شہر کے مصروف علاقے خیزی چوک میں بس اڈے پر زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی،دھماکے کی اطلاع ملنے پرامدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسزکے اہلکارجائے  وقوع پر پہنچ گئے اورزخمیوں کو اسپتال کردیا۔

دھماکے کی کوریج کیلیے نجی ٹی وی کی ٹیم پہنچی تو دوسرا دھماکا ہو گیا، دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکے سے دنیا نیوز کے نمائندے ابرار احمد اور کیمرہ مین رحمت علی شدید زخمی ہو گئے۔

دوسرے دھماکے کے نتیجے میں وہاں موجود ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پرہسپتال منتقل کردیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پرموقع پر پہنچیں۔ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کی مزید نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے ادھرسیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کرابتدائی تفتیش شروع کردی ہے ۔