ملازمت سے استعفیٰ نہیں دیا،دھمکیاں دی جارہی ہیں۔لیڈی کانسٹیبل

وکیل کی بدسلوکی کا شکار لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز نے کہا ہے کہ جب عزت نفس پر حملہ ہو تو کوئی لڑکی خاموش نہیں رہ سکتی، ملازمت سے استعفیٰ نہیں دیا، دھمکیاں دی جارہی ہیں، تحفظ فراہم کیا جائے۔

لاہور میں پی ٹی آئی کی رہنماو¿ں کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں فائزہ نواز نے کہا کہ نہ سیاست کر رہی ہوں نہ اپنے محکمے کی طرف سے بول رہی ہوں۔

لیڈی کانسٹیبل نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے بتایا کہ دوپہرایک بجے میں ڈیوٹی پرتھی، وکیل نے وہاں آکر اپنی کار پارک کردی، منع کیا تو وکیل صاحب غصے میں آ گئے اور گالیاں دینا شروع کر دیں۔

میں نے وکیل سے کہا کہ آپ پڑھے لکھے ہیں، اتنے میں وکیل نے تھپڑ مار دیا۔لیڈی کانسٹیبل نے مزید بتایا کہ مجھے بچانے والا کوئی نہیں تھا، میں ڈی ایس پی کے دفتر گئی اور سارا واقعہ بتایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.