”کشمیر بنے گا پاکستان “امریکا میں مودی کیخلاف بڑا مظاہرہ

ہیوسٹن میں دہشتگرد مودی کے خطاب کے موقع پر بڑا احتجاجی مظاہرہ، فضا” کشمیر بنے گا پاکستان “ اور ”گومودی گو“ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ، مظاہرین میں سکھ اور بھارتی مسلمان بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہیوسٹن میں بھارتی دہشتگردی وزیر اعظم نریندرا مودی کے خطاب کے موقع پر امریکہ میں مقیم ، پاکستانی اور کشمیری مسلمانوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گا۔ مظاہرین میں سکھ اور بھارتی مسلمان خواتین اوربچے بھی شامل تھے ۔

مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے ”مودی کلر“ کے نام کی ٹی شرٹیں پہن رکھی ہیں جبکہ ہاتھوں میں بھارت کے مظالم اور کشمیریوں سے یکجہتی پر مشتمل نعروں کے بینرز اٹھا رکھے ہیں۔

مظاہر ین نے اس موقع پر”کشمیر بنے گا پاکستان “اور ”گومودی گو“کے فلک شگاف نعرے لگائے جن سے ہیوسٹن کی فضائیں گونج اٹھیں۔

مظاہرین نے کہا کہ مودی دہشت گرد اور قاتل ہے،اسے واپس بھیجا جائے، کشمیریوں کو آزادی دی جائے، کرفیو ختم کیا جائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.