57 سالہ شخص رسی کے بغیر 42 منزلہ عمارت پر چڑھ گیا

فرانس سے تعلق رکھنے والا ایک 57 سالہ شخص الین رابرٹ جرمنی شہر فرینکفرٹ میں واقع 154 میٹر بلند، 42 منزلہ عمارت پر کسی رسی کے بغیر صرف 20 منٹ میں چڑھ گیا۔

رابرٹ کسی اجازت اورحفاظتی آلات کے استعمال کے بغیر اس عمارت پر چڑھا تھا جس کے نتیجہ میں پولیس نے اس کو شیشہ کی عمارت سے نیچے اُترنے کے بعد گرفتار کرلیا۔

رابرٹ ماضی میں ایسے ہی 100 سے زائد بلند و بالا عمارتوں پر کسی بھی حفاظتی آلات کے استعمال کے بغیر چڑھ چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.