ایک سابق آرمی چیف کے مقدمے کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے۔فائل فوٹو
ایک سابق آرمی چیف کے مقدمے کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے۔فائل فوٹو

پرویز مشرف کی مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی درخواست مسترد

اسلام آبادہائیکورٹ نے ججز نظربندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی درخواست مستردکردی،پرویز مشرف کی درخواست عدم پیروی پر مستردکی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ججز نظربندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی مقدمہ سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،سابق صدر کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہ ہوا،اسلام آبادہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے سابق صدر کی مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی درخواست مستردکردی،پرویز مشرف کی درخواست عدم پیروی پر مستردکی گئی ۔

واضح رہے کہ سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس شوکت صدیقی نے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی تھیں۔