ابھی نندن کامجسمہ جنگی میوزیم میں نصب۔بھارتی آگ بگولہ

اس میں کوئی شک نہیں جب بھی  کوئی مشکل وقت یاامتحان آیا تو پاکستان کی بہادر فضائیہ ہمشیہ قوم کی امیدوں پر پوری اتری اور دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

پاک فضائیہ کےجنگی کارناموں کی داستانوں میں ایک نیا اضافہ ہوگیا ہے، پاکستان میں گرفتار بھارتی ونگ کمانڈرابھی نندن کا مجسمہ پاک فضائیہ کے میوزیم میں نصب کردیا گیا۔

پاکستانی حکام نے کچھ عرصہ قبل پکڑے گئے بھارتی ونگ کمانڈرابھی نندن کا ایک مجسمہ میوزیم میں رکھا ہے۔تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابھی نندن کو ایک پاکستانی فوجی نے اپنی تحویل میں لیا ہوا ہےجبکہ چائے کا ایک کپ ساتھ ہی رکھا ہواہے۔

مجسمہ دیکھ کر جہاں پاکستانی اپنی فضائیہ کی قابلیت کو سراہ رہے ہیں وہیں بھارتی آگ بگولہ ہو گئے ،بھارت کے سابق فوجی ہوں یاپھرعام شہری سوشل میڈیا پردل کی بھڑاس نکالتے نظرآئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی میڈیا اور برانڈز نے ابھینندن اوران کے چائے والے کپ کا غلط استعمال کیا۔اس سال ورلڈ کپ کے دوران بھی پاکستان کی جانب سے ایک متنازع اشتہار جاری کیا گیا تھا،جس میں ونگ کمانڈر ابھینندن کے جیسا نظر آنے والے شخص کو ہاتھ میں کپ لیے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

پاکستانی صحافی انورلودھی نے ابھی نندن کے مجسمے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ اگرابھی نندن کے ہاتھ میں ’فںٹاسٹک ‘چائے کا کپ بھی تھما دیاجاتا تو یہ مجسمہ مزید دلچسپ ہوجاتا۔

یاد رہے کہ27 فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کو ناکوں چنے چبوادیئے تھے اور نہ صرف اس کا مگ اکیس طیارہ تباہ کا بلکہ ونگ کمانڈرابھی نندن کو بھی زندہ پکڑ لیاتھا۔

پاک فوج نے بہادری کے ساتھ باوقار فورس ہونے کاثبوت دیتے ہوئے قیدی کے ساتھ نہ صرف اچھا سلوک کیابلکہ یکم مارچ کو اس کی بحفاظت واپسی بھی یقینی بنائی۔پاکستان کے اس اقدام کو دنیا بھرمیں سراہاگیاتھا۔

تبصرے بند ہیں.