ڈیفنس سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی کی بیٹی کی لاش برآمد

ڈیفنس میں بنگلے سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی جو پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے رکن ممتازعلی چانڈ کی بیٹی تھی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز6 خیابان راحت میں ایک بنگلے سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی تھی جس کی شناخت 19 سالہ شفا کے نام سے ہوئی۔

 پولیس کا کہنا ہے متوفیہ شفا چانڈ دختر ممتازعلی چانڈ رات کو سوئی تھی اور صبح اہل خانہ کے جگانے پرنہیں اٹھی جس پر ڈاکٹرکو بلایا گیا تو موت کی تصدیق ہوئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی موت طبعی ہے اورمرنے والی پنجاب اسمبلی کے رکن ممتازعلی چانڈ کی بیٹھی تھی جن کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے۔

 پولیس حکام نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی اورورثا میت آبائی علاقے رحیم یار خان لے گئے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.