اضافی تلور شکار کرنے پر مزید ایک ہزار امریکی ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔فائل فوٹو
اضافی تلور شکار کرنے پر مزید ایک ہزار امریکی ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔فائل فوٹو

پنجاب میں تلور کا شکار۔فیس ڈالروں میں مقرر

محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے تلور کے شکار کے لیے مختص علاقوں کا نوٹی فکیشن جاری ہے جہاں تلور کے شکار کے لیے ایک ہزارامریکی ڈالرفیس اداکرنا ہوگی۔

محکمہ جنگلی حیات پنجاب کی جانب سے تلور کے شکار کے علاقوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جہاں یکم دسمبر سے ملکی اورغیرملکی شکاری تلور کا شکار کھیل سکتے ہیں۔ فوکل پرسن حسن علی سکھیرا نے بتایا کہ تلورکے شکار کی فیس ایک ہزار امریکی ڈالرز ہوگی جس میں 100 پرندوں تک شکار کرنے کی اجازت ہو گی۔

اضافی تلور شکار کرنے پر مزید ایک ہزار امریکی ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔ تلور کا شکار کرنے کے لیے استعمال ہونے والے عقاب پر ایک ہزار ڈالر فیس ادا کی جائے گی جبکہ تمام شکار کیے گئے پرندوں پر کسٹم ڈیوٹی الگ سے دی جائے گی۔

دوسری جانب ہوباڑہ بسٹرڈ کمیشن کی سربراہی میں جنوبی پنجاب کے اضلاع رحیم یارخان ، راجن پور اوربھکر میں یکم سے سات دسمبرتک نایاب نسل کے تلورکا سروے کیاجائے گا۔

سروے میں پنجاب وائلڈ لائف کا سروے ڈیپارٹمنٹ، ڈبلیو ڈبلیوایف اور ہوباڑہ بسٹرڈ کمیشن ، آئی یوسی این ، ایف ایف آئی پی اور زیڈایس پی کے نمائندے شامل ہوں گے۔ ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر حسن علی سکھیرا کو سروے کے حوالے سے فوک پرسن مقرر کیا گیا ہے۔