قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس داخل کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔فائل فوٹو
قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس داخل کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔فائل فوٹو

حکومت کو مزید مہلت دینے کا وقت گزر چکا۔اختر مینگل

حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے حکومت کو مزید مہلت دینے کا وقت گزر چکا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا حکومت والے مجھ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو رزلٹ کے ساتھ آئیں کیونکہ حکومت کو مزید وقت دینے کا ٹائم گزرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو خوش کرنے کے لیے ترمیم ہو سکتی تو ہمارے نکات پرکیوں نہیں، حکومت نے ترمیم کے لیے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا۔

سربراہ بی این پی نے کہا کہ حکومت پہلے ترمیم پر حمایت لینے کے لیے ہمیں قائل کرے، پارٹی فیصلہ کرے تو نشستوں سے استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں۔سردار اختر مینگل نے مزید کہا کہ جلد سینٹرل پارٹی میٹنگ میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل پارٹی کی 4 خواتین کی گرفتاری کے معاملے پر بی این پی نے حکومت سے علیحدگی کی دھمکی بھی دی تھی۔