پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

نیپال میں ہونے والی ساوتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کرایک اورگولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

پاکستان کی اسکواش ٹیم نے بھارت کو شکست دیتے ہوئے گولڈ میڈلز میں ایک اوراضافہ کرلیا،پاکستان کی جانب سے طیب اسلم ، عاصم خان اور فرحان محبوب نے پاکستان کی نمایندگی کرتے ہوے ملکی پرچم بلند کیا۔ طیب اسلم نے ہرینڈر پال سنگھ کو 5-11، 6-11، 4-11 ،10-12 سے ہرایا۔

فرحان محبوب نے ابے سنگھ کو 8-11 اور 10-12 سے شکست دی۔ عاصم خان کو پردان ابھیشیک کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے کل30گولڈ میڈل،37 سلوراور58 برونز بھی اپنے نام کیے۔

دوسری جانب پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان نے ٹوکیو اولمپکس 2020 کیلیے کوالیفائی کرلیاہے،نیو ساﺅتھ ویلزآسٹریلیا میں ہونے والے کوالیفائر میں عثمان خان واحد پاکستانی تھے۔

تبصرے بند ہیں.