وزیراعظم عمران خان کی مسکراہٹ قاتلانہ ہے۔زرتاج گل

وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مسکراہٹ قاتلانہ ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران زرتاج گل وزیر کا وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں کہنا تھا کہ باڈی لینگوئج کی بات کی جائے تو وہ سب سے بہترین اور طلسماتی شخصیت ہیں، ان کی باڈی لینگوئج کے حوالے سے ویڈیوز بنی ہوئی ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان جب بھی بحران کے اندر اپنی قاتلانہ مسکراہٹ کے ساتھ چل کرآتے ہیں تو ان کا رعب اور دبدبہ ہوتا ہے، اگر ہمارے ذہن میں کوئی خدشہ ہوتا بھی ہے تو انہیں دیکھ کردور ہوجاتا ہے

زرتاج گل نے کہا کہ ہماری حکومت رشتے داری پر نہیں چل رہی، پی ٹی آئی نے رشتے داروں کو نہیں نوازا، میرٹ پر تعیناتیاں ہوئی ہیں، ہماری حکومت میں بڑا بھائی وزیراعظم اور چھوٹا بھائی وزیراعلیٰ نہیں بنتا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف تو پارلیمنٹ میں بھی خواتین کے خلاف گفتگو کرتے ہیں، ’اخلاقیات کا جنازہ‘رانا ثنا اللہ کی گفتگو سن کراندازہ لگا سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.