میئر سے کونسلر تک سب کرپشن میں مصروف ہیں۔مصطفیٰ کمال

سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ مسئلہ اختیارات کا نہیں کردارکا ہے،میئرکراچی سے لے کرکونسلر تک سب کرپشن میں مصروف ہیں حکومت سے باہرآتے ہی نیب کے ہاتھوں پکڑے جائیں گے۔

احتساب عدالت میں ساحل سمندر پرغیرقانونی الاٹمنٹ کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان تجاوزات کے خلاف آپریشن سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ کو عدالت میں بلائیں۔

مصطفی کمال نے مطالبہ کیا کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، تجاوزات کے خلاف آپریشن کے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جائے۔

انہوں نے ایم کیوایم پرایک بار پھرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا اقتدار جیسے ہی ختم ہوا سب سے پہلے ایم کیوایم چھلانگ لگائے گی میئرکراچی سے لے کر کونسلر تک سب کرپشن میں مصروف ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.