عمراکمل کے مس کنڈکٹ کا معاملہ ختم

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ کرکٹرعمراکمل کے مس کنڈکٹ کا معاملہ مس انڈراسٹینڈنگ کا شاخسانہ قراردے کروارننگ دے کرختم کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عمراکمل نے واقعے پرافسوس کا اظہارکیا ہے،جبکہ پی سی بی نے انہیں آئندہ کے لیے ذمے دارانہ رویہ اختیارکرنے کی ہدایت کردی ۔

واضح رہے کہ عمراکمل نے فٹنس ٹیسٹ کے دوران ٹرینرکے سامنے غیرمہذب رویہ اپنایا جس کی شکایت باقاعدہ طورپرکرکٹ بورڈ حکام کو کی گئی تھی۔

جس کے بعد عمراکمل پی سی بی کی جانب سے تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے مسلسل دو روز (منگل اوربدھ) پیش ہوئے۔

کمیٹی نے ٹرینر یاسر محمود اور ویڈیو اینالسٹ ساجد ہاشمی سے بھی پوچھ گچھ کی، عمراکمل کے بارے میں شکایت تھی کہ وہ دو مرتبہ یو یو ٹیسٹ پاس نہ کرسکے جس کے بعد جب اسکن فولڈ ٹیسٹ کا موقع آیا تو انہوں نے مبینہ طورپرٹرینر سے بدتمیزی کی اوراپنے کپڑے اتار دیے تھے۔

انکوائری کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر ہارون رشید نے کی جبکہ ڈاکٹر سہیل سلیم بھی اس کمیٹی کا حصہ تھے۔

تبصرے بند ہیں.