کورونا سے نجات کیلیے مساجد اورگھروں میں اذانیں دی گئیں

ملک کے مختلف شہروں میں کرونا وائرس کی وبا سے نجات کے لیے مساجد اورگھروں سے اجتماعی اذان اور خصوصی دعاﺅں کا اہتمام کیا گیا۔پشاورکی تمام مساجد سے رات 10 بجے اجتماعی اذان دینے کا اعلان کیا گیا اور شہریوں سے با وضو ہو کر اپنے گھرکی چھتوں پراذان دینے کی اپیل کی گئی۔

پتوکی،بورےوالا، عارف والا اورگردونواح کے علاقوں میں لوگوں نے علمائے کرام کی اپیل پرگھروں کی چھتوں پر اذانیں دینا شروع کیں اور خصوصی دعاﺅں کا اہتمام بھی کیا۔

علاوہ ازیں حیدرآباد، بدین، سامارو، ٹنڈوجام، جام صاحب میں بھی مساجد اورگھروں کی چھتوں پراذانیں دی گئیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں مقامی علما نے وبا سے نجات کے لیے مساجداورگھروں کی چھت پر بیک وقت اذان دینے اور خصوصی دعاﺅں کا اہتمام کرنے کی اپیل کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.