شہری گھروں میں نہ بیٹھے تو ایک ماہ تک کرفیو لگا سکتے ہیں۔اویس قادر شاہ

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ اگر شہری گھروں میں نہ بیٹھے تو ایک ماہ تک کرفیو لگا سکتے ہیں۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ سندھ حکومت لوگوں کو کرونا وائرس سے بچانا چاہتی ہے لیکن کچھ لوگ لاک ڈائون کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

اویس قادر شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے گزارش کروں گا کہ مزید سخت اقدامات کریں، مراد علی شاہ سے درخواست ہے کہ صوبے میں کرفیو نافذ کریں۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ شہری گھروں میں نہ بیٹھے تو ایک ماہ تک کرفیو لگا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیہاڑی دار مزدوروں کو راشن دیں گے، ٹول فری نمبر جاری کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے پور ے صوبے میں 23 مارچ سے لاک ڈائون کر رکھا ہے، اس دوران تمام تجارتی مراکز، پارکس اور تفریحی مقامات بند ہیں جب کہ دفاتراور ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے عوام ک گھروں پر رہنے اور سماجی فاصلہ اختیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.