لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر دولہا گرفتار

پولیس نے لاک ڈائون کے باوجود شادی کرنے پر دولہا کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے سنانواں میں لاک ڈائون کے دوران دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی۔

پولیس کے مطابق لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر دولہا اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دونوں افراد سمیت شادی کے دیگر منتظمین کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کا پھیلائو روکنے کے لیے دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی 14 روز کے لیے لاک ڈائون کیا گیا ہے اور پولیس نے لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.