جمال خاشقجی کے قاتلوں کے لیے بڑی خوشخبری

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے منسلک سعودی صحافی جمال خاشقجی کے اہل خانہ نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جمال خاشقجی کے بیٹے صلاح خاشقجی نے رات گئے کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس بابرکت مہینے(رمضان) کی اس  بابرکت رات کو ہم نے اللہ تعالیٰ کااس کی کتاب کریم میں لکھا قول یاد کیا کہ اگر ایک انسان معاف کرتا ہے اور مفاہمت کرتا ہے تو اس کا اجر اسے اللہ دیتا ہے۔

انھوں نے مزید لکھااس لیے ہم شہید جمال خاشقجی کے بیٹے اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کیا اور ہم اللہ عزوجل سے اس کا اجر مانگتے ہیں۔

خیال رہے کہ  سعودی عرب کے حکمرانوں پر تنقید کرنے والے صحافی جمال خاشقجی کو دو اکتوبر 2018 کو استنبول میں واقع  سعودی قونصلیٹ میں  بے دردی سے قتل کیا گیا تھا جہاں وہ اپنی دوسری شادی سے پہلے ضروری کاغذی کارروائی کے لیے گئے تھے۔ اس موقع پر ان کی منگیتر باہر ان کا انتظار کرتی رہیں تاہم وہ اندر جانے کے بعد کبھی نہیں لوٹے، حتیٰ کہ ان کی میت تک نہیں مل سکی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.