بی آر ٹی منصوبے کے انجینئرز اور ٹیکینکل اسٹاف نے کام بند کردیا

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث بی آر ٹی منصوبے کے انجینئرزاورٹیکینکل اسٹاف نے کام شروع کرنے سے انکار کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق 5 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث بی آر ٹی منصوبے کے انجینئرز اور ٹیکینکل اسٹاف نے کام شروع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

دوسری جانب حفاظتی اقدامات مکمل ہونے کی گارنٹی پرغیر ملکی انجینئرز نے واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی انجینئرز نے کمپنیوں کو آگاہ کردیا ہے کہ جب تک کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات نہیں مکمل کیے جاتے تب تک وہ کام شروع نہیں کریں گے، کورونا وائرس کے باعث غیر ملکی انجینئرز اپنے ممالک کو چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پشاور بی آر ٹی منصوبے میں مزید دو مہینے کی تاخیر کا سامنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.