فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسٹیل ملزکے ملازمین کی برطرفی کی سپریم کورٹ میں شنوائی

سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیل ملزکے ملازمین کی برطرفی سے متعلق کیس 9 جون کو سماعت کرلیے مقرر کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیل ملزملازمین کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ چیف جسٹس نے مقدمہ کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیدیا ۔

چیف جسٹس گلزاراحمد، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہرعلی نقوی پر مشتمل بینچ 9 جون کو کیس کی سماعت کرےگا۔ رجسٹرار آفس نے اسٹیل ملزانتظامیہ سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ۔

واضح رہے کہ بدھ 3 جون کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملزکے 9 ہزار 350 ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری دی گئی اوراس عمل کے لیے ایک ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا۔