کابینہ کی منظوری کے بعد مسودے کو صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے پاس بھیجا جائےگا ۔فائل فوٹو
کابینہ کی منظوری کے بعد مسودے کو صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے پاس بھیجا جائےگا ۔فائل فوٹو

تمام خرابیوں کی جڑکرپشن ہے۔چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان کی منزل کا تعین ہوچکا، کسی لالچ دھونس اور دھمکی کی کوئی پرواہ نہیں، لاتعداد کیسز کے متعلق کہا گیا یہ انتقامی کارروائیاں ہیں، لیکن ان مقدمات میں عدالتوں نے ضماتیں مسترد کیں۔

نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئےچیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے، نیب صرف اور صرف ملک کی خدمت کیلیے ہے، واحد چیز یہ ہے کہ پاکستان کے عوام کی حالت بہتر ہو، یہ اسی صورت ممکن ہے جب پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، کیا پاکستان کے عوام کا دل نہیں کرتا کہ وہ خوددار ملک میں زندہ رہ سکیں ؟ کیا عوام کا یہ حق نہیں کہ انہیں تعلیم و صحت کی اچھی سہولتیں ملیں؟۔

جاوید اقبال نے مزید کہا کہ تمام خرابیوں کی جڑ صرف اور صرف کرپشن ہے، نیب کرپشن کیخلاف انتہائی دیانتداری سے کوشاں ہے۔