یوسف رضا گیلانی کاچیئرمین سینیٹ بننا ہمارے لیے اعزازہوگا۔ مولانا فضل الرحمن

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کاکہناہے کہ یوسف رضاگیلانی سینیٹ کیلئے ہمارے مشترکہ امیدوارہیں،یوسف رضاکے الیکشن لڑنے سے حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی،یوسف رضاکاچیئرمین سینیٹ بنناہم سب کیلیے اعزازہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ یوسف رضاکے مقابلے میں حفیظ شیخ الیکشن لڑرہے ہیں،پی ڈی ایم یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کیلیے کوشش کریگی۔

انہوں نے کہاکہ عام آدمی ڈھائی سال سے کرب سے گزررہا ہے،عام آدمی کی قوت خریدجواب دے چکی ہے،بجلی،گیس، چینی،آٹا،گھی سب چیزیں مہنگی ہورہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.