جاتی امرا اراضی کیس۔ نیب نے مریم نوازکو طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو(نیب)نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کو جاتی امرا اراضی کیس میں طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے مریم نواز کو2مارچ صبح 11بجے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کےسامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔مریم نوازکو نیب کی تین رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے رو برو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نوازکو11 اگست2020 طلب کیاگیاتھا۔

تبصرے بند ہیں.