مرحوم اہلکار کے لواحقین کو بغیر امتحان ملازمت دی جائیگی، دوران ڈیوٹی معذور جوان کو بھی شہیدوں کے برابر مراعات ملٰیں گی
مرحوم اہلکار کے لواحقین کو بغیر امتحان ملازمت دی جائیگی، دوران ڈیوٹی معذور جوان کو بھی شہیدوں کے برابر مراعات ملٰیں گی

کراچی میں کارروائی۔ 3 بین الصوبائی اغوا کار ہلاک۔ 2 مغوی بازیاب

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں اے وی سی سی(اینٹی وائلنٹ کرائم سیل) اور سی پی ایل سی کی ایک مشترکہ کارروائی میں 3 بین الصوبائی اغوا کار ہلاک ہو گئےجبکہ 2 مغویوں کو بازیاب کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اے وی سی سی کے ایس ایس پی عبداللہ احمد نے بتایا کہ منگھوپیر میں مقابلے کے بعد تین اغوا کار مارے گئے ہیں، جن کا تعلق بین الصوبائی اغوا برائے تاوان گروہ سے تھا، ہلاک ملزمان کی شناخت علی گوہر، نوکاف اور شفیع اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے دوران دو مغوی بھی بازیاب کرا لیے گئے، محسن مری اور ذوالفقار وسان کو سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے 23 اپریل کو اغوا کیا گیا تھا، اوراغوا کاروں نے مغویوں کی رہائی کے لیے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

ایس ایس پی عبداللہ احمد کے مطابق اغوا کے اس واقعے کا مقدمہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں درج ہے، ہلاک اغوا کاروں نے 2020 میں بھی عبدالجبار نامی شخص کو اغوا کرکے تاوان لیا تھا، جس کا مقدمہ سرجانی تھانے میں درج ہے، اس وقت ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔