ایک کلو آٹا چینی کیلیے لائن میں کھڑا کرنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں۔فائل فوٹو
ایک کلو آٹا چینی کیلیے لائن میں کھڑا کرنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں۔فائل فوٹو

خوشاب میں شیر ہی دھاڑے گا۔ مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے خوشاب کے حلقہ پی پی 84میںآ ج ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہا ہے کہ خوشاب میں شیر ہی دھاڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں مریم نوازکا کہنا تھا کہ خوشاب کے بہنوں ،بھائیوں اور بزرگو کورونا ایس او پیزکے تحت گھر سے نکلیں، اپنے ووٹ سے آج ملک کی ترقی کو لگے وائرس سے محفوظ کریں۔ ایک کلو آٹا چینی کیلیے لائن میں کھڑا کرنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں، خوشاب میں شیر ہی دھاڑے گا۔