دہشت گرد رینجرزکی چوکیوں پر حملوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔فائل فوٹو
دہشت گرد رینجرزکی چوکیوں پر حملوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔فائل فوٹو

گلستان جوہر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ۔4 دہشت گرد گرفتار

کراچی کے علاقے پہلوان چورنگی گلستان جوہر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کوگرفتارکرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا کہناہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے گئے۔ دہشت گرد رینجرزکی چوکیوں پر حملوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔