بیماری کی وجہ سے اس کی یادداشت ختم ہو گئی ہے اور وہ بھول چکا ہے کہ وہ شادی شدہ ہے۔فائل فوٹو
بیماری کی وجہ سے اس کی یادداشت ختم ہو گئی ہے اور وہ بھول چکا ہے کہ وہ شادی شدہ ہے۔فائل فوٹو

’’بیماری میں مبتلا شخص یہی بھول گیا کہ وہ شادی شدہ ہے‘‘

فتورالعقل کی بیماری ’الزیمرز‘ میں مبتلا ایک امریکی شخص کی یادداشت کچھ اس قدرمتاثر ہوئی کہ وہ یہ بھی بھول گیا کہ وہ شادی شدہ ہے اور نئے سرے سے ایک بار پھراپنی بیوی ہی کی محبت میں گرفتار ہو گیا۔ سی این این کے مطابق امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے رہائشی اس56سالہ آدمی کا نام پیٹر ہے جس کی شادی کو کئی2 دہائیاں بیت چکی ہیں۔ اس بیماری کی وجہ سے اس کی یادداشت ختم ہو گئی ہے اور وہ بھول چکا ہے کہ وہ شادی شدہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کی 54سالہ بیوی لیزا کو وہ بیوی کے طور پرنہیں پہچانتا۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے لیزا سے محبت ہے اور وہ اس کی گرل فرینڈ ہے۔ لیزا کا کہنا ہے کہ ”پیٹر بھول چکا ہے کہ ہم پہلی بار کہاں ملے تھے، ایک دوسرے کا ہاتھ کہاں تھاما تھا اور کہاں پہلی بارایک دوسرے کو بوسہ دیا تھا۔ وہ ہماری شادی کا دن بھی بھول چکا ہے۔ اس پر میں انتہائی افسردہ رہتی ہوں تاہم میں خوش ہوں کہ اس کی دوسری محبت بھی میں ہی ہوں اور ہم باہم نئی یادیں بنا رہے ہیں۔ “