مونس الٰہی نے وفاقی وزیر کے عہدے کاحلف اٹھالیا

اسلام آباد:مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی نے بطور وفاقی وزیر آبی وسائل اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ق لیگ کے رکن اسمبلی مونس الٰہی کے حلف برداری کی تقریب ایوان صد ر میں منعقد کی گئی اور صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وفاقی وزیر سے حلف لیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیرا عظم عمران خان کی جانب چوہدری مونس الٰہی کو کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی کو ان کے ٹیلنٹ کے مطابق وزارت دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.