بارات غازی سے آزاد کشمیرجارہی تھی،فائل فوٹو
بارات غازی سے آزاد کشمیرجارہی تھی،فائل فوٹو

زرعی پانی کی تقسیم پر خونی تصادم۔4 افراد جاں بحق

قمبر شہداد کوٹ کے علاقہ لالو رانک میں زرعی پانی کی تقسیم کے معاملے پر چانڈیو اور بوہڑ برادریوں کے درمیان جھگڑے  میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاڑکانہ میں قمبرکے علاقہ لالو رانک میں زرعی پانی کی تقسیم کے معاملے پر چانڈیو اور بوہڑ برادریوں کے درمیان مسلح تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں  4 افراد جاں بحق اور  8 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مسلح تصادم میں مرنے والوں کی شناخت فدا بوہڑ، ابراہیم بوہڑ، صمد بوہڑ اور حبدار چانڈیو سے ہوئی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دو روز قبل بھی قمبر کے تھانہ ڈرگھ کی حدود میں مگسی اور مہر قبیلے کے درمیان زرعی پانی پر جھگڑے میں دو افراد قتل اور9 زخمی ہوگئے تھے۔