لیڈر آف دی اپوزیشن کی نشسست پیپلز پار ٹی کے حصہ میں آئے گی۔فائل فوٹو
لیڈر آف دی اپوزیشن کی نشسست پیپلز پار ٹی کے حصہ میں آئے گی۔فائل فوٹو

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا مل کر چلنے پراتفاق

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی  نے آزاد کشمیر میں مشترکہ وزیراعظم اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر لانے پر اتفاق کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی میں پارلیمانی تعاون کے لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان رابطہ ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتیں  آزاد کشمیر اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلیے باہمی تعاون کریں گی،اس تعاون کی بدولت دونوں اپوزیشن جماعتوں کو خواتین کی نشستوں پرایک ایک سیٹ حاصل ہوجائے گی۔

اپوزیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی میں وزیر اعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلیے بھی مشترکہ امیدوار کھڑے کیے جائیں گے، جب کہ لیڈر آف دی اپوزیشن کی نشسست پیپلز پار ٹی کے حصہ میں آئے گی۔

اس حوالے سے آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات میں باہمی تعاون کا فیصلہ ہوا ہے،  دونوں جماعتیں ، مشترکہ لائحہ عمل کے تحت چلیں گی۔