18 ویں ترمیم کےبعد تعلیم صوبائی معاملہ ہے۔فائل فوٹو
18 ویں ترمیم کےبعد تعلیم صوبائی معاملہ ہے۔فائل فوٹو

سندھ میں 50 فیصد نمبر لینے والے طلبہ کو میڈیکل میں داخلہ دینے کا اعلان

kraci: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے اعلان  کہ سندھ میں 50 فیصد نمبر لینے والے طلبہ میڈیکل یا ڈینٹل  کالج میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔

وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کابینہ نے 65 فیصد نمبر والے طلبہ کے میڈیکل کالجز میں داخلے کو مسترد کرتے ہوئے 50 فیصد والے طلبہ کیلیے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کی منظوری دی ہے ۔ بچوں کو میڈیکل میں داخلہ نہ دیا تو سندھ میں ڈاکٹرز کم پڑ جائیں گے ۔

وزیر صحت سندھ عذرہ پیچوہو نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کےبعد تعلیم صوبائی معاملہ ہے ،  ہم پر پی ایم سی مسلط کیا گیا ، ہمیں اس پر پہلے بھی اعتراض تھا ۔

سعید غنی نے کہا کہ  سندھ میں عمارتوں کو ریگولرائز کرنے کیلئے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنا رہے ہیں ، لوگ خود کمیشن سے رابطہ کریں گے ،  کوشش کر رہے ہیں کہ لوگوں کے گھر محفوظ ہوں ، سندھ حکومت کوئی آرڈیننس لاتی ہے تو اعتراض کیا جاتا ہے ، پنجاب میں چھ ہزار سے زائد ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے کا آرڈیننس منظور ہوا ، گورنر سندھ پہلے بغور آرڈیننس کا جائزہ لے لیا کریں ۔

سعید غنی نے کہا کہ سالڈ ویسٹ کا قانون بھی تیارکرنے کی ضرورت ہے ، اپوزیشن کےس اتھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر بات کرنے کو تیار ہیں ۔