الطاف حیسن نے مریم کو قوم کی بیٹی قرار دیدیا

لندن:متحدہ قومی مومنٹ(ایم کیو ایم )کے بانی الطاف حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نواز شریف کی صاحبزادی کو کہہ دیا کہ میں نے سوشل میڈیا پر دیکھا ہے کہ تم میرا نام اتنی بار لیتی ہو اتنی بار لیتی ہو کہ  کہیں "آگے گندی بات ہے ، وہ میں نہیں کہتا”۔

تفصیلات کے مطابق لندن سے  ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے بانی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کیا پتا بیٹیوں کے تقدس اور احترام کا ، اس کو کیا معلوم بیٹیوں کا تقدس اور احترام کیا ہوتا ہے .

الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ بھائی تم مریم نو ازکو تو بول رہے ہو تمہیں بیٹیوں کے تقدس کا نہیں معلوم ، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، مریم نوازقومی کی بیٹی ہے وہ صرف نواز شریف کی بیٹی نہیں ۔