کیس کا فیصلہ پاکستانی سیاست میں انقلاب لائے گا۔اکبرایس بابر

اسلام آباد:پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزاراکبرایس بابر کا کہنا ہے کہ امید ہے کیس کا فیصلہ پاکستانی سیاست میں انقلاب لائے گا۔

الیکشن کمیشن کے باہراکبرایس بابرنے وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ چاہتے ہیں کہ غیرقانونی فنڈنگ پرجامع تحقیقات ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ کیس الیکشن کمیشن میں لانا ذاتی مفاد کے لیے نہیں تھا، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ ہونا خوش آئند ہے، امید ہے اللّٰہ تعالیٰ ہمیں کامیاب کریں گے۔

اکبرایس بابرنے کہا کہ 20 ہزار آسٹریلین ڈالر اور 27 ہزار یورو سمیت بھاری رقوم پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئیں۔ان کا کہنا ہے کہ سابق حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، عمران خان خود کو احتساب سے بالاتر سمجھتے ہیں۔