امریکا میں ٹرک سے 46 تارکین وطن کی لاشیں برآمد

 ٹیکساس: امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ایک ٹرک سے 46 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے علاقے سان انتونیو میں ایک دور دراز سڑک پرلاوارث ٹرک سے 46 تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں، 16 دیگر کو ہسپتال لے جایا گیا۔

فائر چیف چارلس ہڈ نے کہا کہ ہسپتالوں لے جانے والے 16افراد میں سے 12 بالغ اور چار بچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مریض چھونے میں گرم اور پانی کی کمی کا شکار تھے، اور ٹریلر میں پانی نہیں ملا۔

پولیس حکام کے مطابق ٹرک کا ائیرکنڈیشن کام نہیں کررہا تھا اورنہ ہی ٹرک میں پینے کے لیے پانی موجود تھا جبکہ ڈرائیور ٹرک  چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔تمام افراد ممکنہ طورپر بہتر مستقبل کی تلاش میں انسانی اسمگلروں کی مدد سے امریکا آئے تھے۔

امریکی حکام نے ہلاک ہونے والوں کی قومیتوں کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا ۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔