آڈیو لیک، ملکی سلامتی اور دیگر امور پر بات کی جائے گی۔فائل فوٹو
آڈیو لیک، ملکی سلامتی اور دیگر امور پر بات کی جائے گی۔فائل فوٹو

وزیراعظم کا بند پاور پلانٹس فوری بحال کرنے کا حکم

اسلام آباد:وزیراعظم نے بجلی بحران میں کمی کے لیے بند پاور پلانٹس کو فوری طورپربحال کرنے اوربجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجوہات واضح کرنے کا حکم دے دیا۔

’’امت‘‘ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک بھر میں جاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر برائے توانائی انجنئیر خرّم دستگیر، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے  پبلک پالیسی اور اسٹریٹجک کمیونی کیشنزفہد حسین نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں توانائی سے متعلق اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ملک بھر میں جاری بجلی کے بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا  جس میں وزیراعظم نے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی کہ انھیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے رپورٹ فوری طور پر پیش کی جائے جس میں لوڈشیڈنگ کو وجوہات واضح کی جائیں۔