فائرنگ مقتولین کے گھر میں گھس کر کی گی،لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل
فائرنگ مقتولین کے گھر میں گھس کر کی گی،لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل

راولپنڈی: گھر میں فائرنگ، میاں، بیوی اور بیٹا جاں بحق

راولپنڈی: ڈھوک کمال دین میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ فائرنگ مقتولین کے گھر میں گھس کرکی گئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کا بیٹا شامل ہیں۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اورامدادی اداروں کے رضاکاروں سمیت دیگرمتعلقہ اداروں کے حکام فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے جس کے بعد مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاقہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام و اہلکاروں نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کرنے شروع کر دیے ہیں جب کہ فارنزک ٹیموں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

کراچی، گیس لیکج آتشزدگی سے گھر کے 5 افراد جھلس گئے

گھر میں گیس لیکیج کا واقعہ لیاری میراں ناکا محمدی مسجد کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔